Chinese Beef Recipe in Urdu
Chinese Beef Recipe in Urdu
INGREDIENTS
چائنیز بیف
بیف 1کلو گرام
پیاز 50گرام
سویا ساس ایک بڑا چمچ
اجینو موتو آدھا چمچ
ٹماٹر ساس چھ چمچ
سیاہ مرچیں آدھا چمچ
کارن فلور دو چھوٹے چمچ
لہسن چھ جوئے
سنگھاڑے چار عدد
گھی حسب ضرورت
METHOD
سنگھاڑے چھیل کر باریک پیس لیں ۔ لہسن اورپیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں۔کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ لیں۔گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور پانی سے دھو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکیں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں اجینو موتو لہسن پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،کارچ فلور اور سویا سوس ڈال کر مصالحہ بنائیں۔جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں بیف ڈال کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر ساس، پیاز اور پسے ہوئے سنگھاڑے ڈال کر کفیگر کے ساتھ مکس کریں۔دو منٹ بعد اس میں ایک کپ پانی شامل کریں اورپھر پانچ منٹ کے بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ مزید پانچ منٹ تک برتن کو چولحے پر رہنے دیں اس کے بعد آگ سے الگ کریں۔اور گہری ڈش میں نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔



Comments
Post a Comment